چلی کی سابق صدر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی آئندہ ہائی کمشنر ہوں گی

چلی کی سابق صدر Michelle Bachelet اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی آئندہ ہائی کمشنر ہوں گی۔
یہ بات اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے سفارتکاروں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نےBachelet Ms کا انتخاب کیا ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ان کی تقرری کی منظوری دیدی ہے ۔وہ اردن سے تعلق رکھنے والے زیدرعدالحسین کی جگہ لیں گی جو اس ماہ کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔