سپین کا85 سالہ خطرناک ترین مافیا لیڈر پکڑا گیا۔
سپین میں ملک کے خطرناک ترین مافیا لیڈر مانوئل چارلین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ہسپانوی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ 85 سالہ مانوئل چارلین کو شمال مغربی اسپین سے دیگر 18 مجرموں کے ساتھ بدھ کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس دوران پولیس نے کوکین کی بہت بڑی مقدار بھی اپنے قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق بین الاقوامی سطح پر چارلین کی وجہ شہرت اس کے انتہائی مہلک، پرتشدد اور تکلیف دہ حربے ہیں۔ چارلین کی قیادت میں کام کرنے والا جرائم پیشہ گروہ اسپین کا انتہائی خطرناک مافیا گروپ تھا۔