اسرائیلی فوج کی غزہ پربمباری سے فلسطینی ماں بیٹی شہید

اسرائیلی فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی ماں اور اس کی18ماہ کی بیٹی شہید ہوگئی۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے یہ حملہ جمعرات کی صبح راکٹ حملوں کے جواب میں کیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کی صبح وسطی غزہ میں جعفراوی کے مقام پر بمباری کی جس میں 23 سالہ خاتون اور اس کی 18 ماہ کی بیٹی شہید ہو گئے تھے۔بیان کے مطابق شہید ہونے والی خاتون حاملہ تھی ،اس حملے میں اس کا خاوند بھی زخمی ہوا ہے۔