ایران کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ آیت اللہ خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے کہا ہے کہ ایران کوکسی قسم کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق خامنہ ای اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تازہ صورتحال میں پریشان نہ ہوا جائے اور ایران کا کوئی کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔ ان کا یہ بیان امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیوں کی بحالی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین سال قبل منظور کی جانے والی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔