اپوزیشن کے مظاہرے میں چیف جسٹس کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال پر مقدمہ درج

Aug 09, 2018 | 16:38

گزشتہ روز انتخابی دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے مظاہرے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں مقدمہ میں امتیاز راجہ اور خاتون کوثر گیلانی کو نامزد کیا گیا مقدمہ کے اندراج کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کررہی ہے۔
 

مزیدخبریں