بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا 27 فروری سے زیادہ سخت جواب دیاجائیگا: ترجمان پاک فوج
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا 27 فروری سے زیادہ سخت جواب دیاجائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی توجہ دنیا سے ہٹانے کے لیے بہانے تراش رہاہے، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرمیڈیا میں بلیک آؤٹ ہے جب کہ اقوام متحدہ کامبصرگروپ آزادکشمیرمیں کہیں بھی جاسکتاہے، کیابھارت کےزیرقبضہ کشمیرمیں ایساممکن ہے؟ ایک اور ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیاجائے گا اور پاکستان کاجواب 27 فروری سےزیادہ سخت ہوگا۔ ہزاروں بھارتی فوجی بہادرکشمیریوں کی جدوجہدکودبانےمیں ناکام رہے ہیں۔ بھارت کی حالیہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور35 اے کو ختم کرتے ہوئے اور ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کی آئینی حیثیت تبدیل کردی، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نےکشمیریوں کے احتجاج کو کچلنے اور ان کی آواز دبانے کے لیے مظلوم کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کردیاہے اوراب تک 500 سے زائد حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیاجاچکاہے۔