وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے ۔ ٹوئٹر پر چین کے سفیر لی جیان ژاؤنے پیغام کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین پہنچ گئے ۔ وہ بیجنگ میں چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے جہاں وہ انہیں بھارتی جارحانہ اور غیر آئینی اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔چینی سفیر نے کہا کہ اس دورے کا اہتمام بہت ہی کم وقت میں کیا گیا ہے اسی لئے تو کہا جاتا ہے کہ چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں