’بھارتی مہم جوئی کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا‘
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جنرل کے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا کھرا جواب دے دیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت ایسے ہی جھوٹ سے ایل او سی پر در اندازی کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔