وزیرقانون پنجاب کا روالپنڈی جرائم کے حوالے سے بڑا انکشاف
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے بعض علاقوں میں جرائم پیشہ افراد نے مضبوط نیٹ ورک بنا لیے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کےبعض علاقے جرائم کی آماجگاہ بھی بن چکےہیں، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے جلد ہی سرچ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ’لڑکی کو برہنہ کر کے سرعام گھمانے کے واقعے پر انتہائی افسوس ہے، پولیس کی جانب سےملزمان کو ریلیف دینےکی تحقیقات کی جارہی ہیں، اگر کوئی ملوث ہوا تو اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔