گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا خواجہ سراؤں سے متعلق بڑا اعلان
لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں خواجہ سراؤں کے لیے خصوصی نشستوں کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی سفارش پر اکیڈمک قونصل نے خواجہ سراؤں کے لیے خصوصی نشستوں کی منظوری دیدی۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کا مقصد اس پسماندہ طبقے کی اعلی تعلیم تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے، معاشرہ کا اصلاح درسگاہوں کی ذمہ داری ہے۔