حیسکو اور سیپکو کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے،گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حیسکو اور سیپکو کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کی زیرصدارت حیسکو،سیپکوکے اضلاع میں بجلی کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب،معاون خصوصی شہزاد قاسم بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بجلی کی صورتحال،تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔