ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، متاثرہ بچوں کی تعداد 64 ہوگئی

کوئٹہ : قومی ادارہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 64 ہو گئی، پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ پولیو سے متاثرہ 20 ماہ کا کوئٹہ کی یوسی میاں غنڈی کا رہائشی ہے، پولیو ٹیسٹ کے لیے بچے سے سیمپل 25 جولائی کو لئے گئے تھے، رپورٹ ہونے پر بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔ قومی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے کے والدین بچے کو پولیو ویکسین پلوانے سے انکاری تھے۔ خیال رہے کہ رواں برس ملک بھر میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 64 ہوچکے ہے۔