سپیکرقومی اسمبلی کا قوم پر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کردارادا کرنے پر زور
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پوری دنیا عالمی حدت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر رہی ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز صوابی میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔