وزیراعلیٰ بلوچستان کا کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کرنے کا اعلان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کل کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کل صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مون سون بارشوں کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی،نصیرآباد،جھل مگسی،سبی،لسبیلہ میں توقع سے زیادہ بارش ہوئی،توقع سے زیادہ بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی۔ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج،صوبائی حکومت سے مل کر ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔