ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی برقرار : وباء سے مزید68افراد جاں بحق

کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی کے بعد مثبت کیسزکی شرح 8 اعشاریہ صفر نو فیصدتک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں چار ہزار455نئےکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید68افرادجان کی بازی ہار گئے۔اموات کی مجموعی تعداد 23ہزار 865ہو گئی ہے۔گزشتہ روز 55ہزار دوٹیسٹ کئے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے بچاو کے لئے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد میں ویکسی نیشن کا عمل بھی بھرپور انداز سے جاری ہے ۔ تاہم تعلیم کی غرض سے باہر جانے والے سولہ سے اٹھارہ سال تک کی عمر کے نوجوانوں کے لئے جنہیں ویکسین لگوانا لازمی ہے انہیں موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی ۔۔ اب تک ملک بھر میں تین کروڑ تریسٹھ لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگوائی جا چکی ہیں ۔