آئندہ انتخابات میں بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائیں گے: بلاول بھٹو

کوئٹہ:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آئندہ انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک میں حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔کوئٹہ کے علاقے سریاب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پورے ملک میں عوامی حکومت بنائیں گے ، بلوچستان میں اگلا وزیراعلیٰ جیالا بنے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا ، مسائل سے نکلنا ہے تو پیپلزپارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔بلاول نے کہا کہ تمام جماعتیں عوام کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہیں مگر پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کا دفاع کرے گی۔