گوجرانوالہ: مسافر وین میں سلنڈر دھماکے سے 9 افراد جاں بحق اور 7 زخمی

گوجرانوالہ: وین میں سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔ گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں نو افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ سات زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیور ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ وین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث جی ٹی سڑک بلاک ہوگئی۔