وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔آغا سراج درانی کا صحافی کو جواب

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اس پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا ۔آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت پہنچے۔ اس موقع پر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہو رہا ہے ، آپ کا نام سرفہرست ہے ؟۔جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ،اس پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا، پارٹی کے تمام لوگ اجلاس میں بیٹھتے ہیں۔آغا سراج درانی نے کہا کہ چیئرمین صاحب سربراہی کرتے ہیں اور وہیں فیصلے ہوتے ہیں، میڈیا خود بتا دے کہ کوئی خوشخبری ہے کیا؟۔