کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کے نام پر لوٹ مار کی نئی دکان کھو ل لی گئی۔شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا پرچم لہرائے گا ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کے نام پر لوٹ مار کی نئی دکان کھو ل لی گئی ہے ،تاکہ لوٹ مار میں جو کسر رہ گئی ہے وہ پوری کرلی جائے ،مگر اب عمران خان اور ان کی پارٹی جلد پوری قوت سے سندھ میں آرہے ہیں،اب سندھ میں ہر جگہ پی ٹی آئی کا پرچم لہرائے گا۔