سندھ ہائیکورٹ:ملزم حسن جنید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور

سندھ ہائیکورٹ نے ملزم حسن جنید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی۔ نیب کی جانب سے درخواست کی مخالفت نہیں کی گئی، ملزم پر پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے ساتھ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام تھا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ملزم حسن جنید نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی تھی۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کا نام ریفرنس میں شامل نہیں کیا گیا، نیب نے انویسٹی گیشن کے مرحلے میں درخواست گزار کو کلیئر کیا۔ حسن جنید نے برطانیہ جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کی تھی۔