شہباز گل کی گرفتاری ، عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری پر پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہباز گل کی غیر قانونی گرفتاری سے پیدا صورتحال اور گرفتاری پر آج ہی عدالت سے رجوع کرنے پر غور کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو آج بنی گالہ سے گرفتار کیا گیا ہے، ان پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ دوسری جانب اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازگل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے۔