وزیراعلیٰ پنجاب کا 25 مئی کے واقعات میں شامل افراد کو گرفتار کرنے کا حکم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سکیورٹی سٹاف شہباز گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت نے 25 مئی کے واقعات میں شامل افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ملک بھر میں سابق وزیراعظم نے پے در پے جلسے کیا اور اعلان کیا کہ 25 مئی کو لانگ مارچ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ سے قبل ہی اس وقت کی پنجاب حکومت اور شہباز حکومت نے کریک ڈاؤن کیا اور درجنوں رہنماؤں سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا۔اس وقت عمران خان نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد لانگ مارچ کے اختتام کیا اور کہا تھا کہ ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ کیا جائے گا۔اس دوران پی ٹی آئی کی طرف سے الزام لگایا گیا تھا ہمارے کارکنوں اور اعلیٰ قیادت پر تشدد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، حمزہ شہباز، عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔