پی ٹی آئی کا شہباز گل کے اغوا کا مقدمہ درج کرانےکا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شہباز گل کے اغوا کا مقدمہ درج کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شہباز گل کے اغوا کا مقدمہ درج کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ شہباز گل کے اغوا کا مقدمہ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں دائر کرایا جائےگا، اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی آج ہی درخواست دائرکی جائے گی۔