ون ڈے سیریز کا پہلا میچ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5وکٹوں سے ہرادیا۔

Aug 09, 2025 | 12:20

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے جیت لیا۔ویسٹ انڈیز کے 281  رنز کے ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب 5، عبداللّٰہ شفیق 29، بابر اعظم 47، سلمان آغا 23 اور محمد رضوان 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے ناقابل شکست 63 رنز اسکور کیے، حسین طلعت 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔گرین شرٹس نے 281 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کیا۔اس سے قبل پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلیے 281 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لوئیس (Evin Lewis)، شائی ہوپ اور روسٹن چیس (Roston Chase) کی ففٹیز کی بدولت ہوم ٹیم 280 رنز بنا کرآو?ٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار، نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب، سلمان علی آغا اور سفیان مقیم کو ایک ایک وکٹ ملی۔پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستانی بیٹر حسن نواز ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا ہے۔اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے حسن نواز کو ڈیبیو کیپ دی، ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے حسن نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ٹیم پاکستان محمد رضوان (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شائے ہوپ (کپتان)، برینڈن کنگ، ایوین لوئس، کیسی کارٹی، شرفین ردرفورڈ، روسٹن چیس، روماریو شیفرڈ، گڈاکیش موٹی، جیڈیا بلیڈز، سمر جوزف اور جیڈین سیلز شامل ہیں۔

مزیدخبریں