شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں  صبح 5 بجے سے 10 اگست شام 7 بجے تک کرفیو نافذ

Aug 09, 2025 | 14:23

سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے شمالی وزیرستان میں  صبح 5 بجے سے کل10 اگست شام 7 بجے تک اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں صبح 6 بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران بازار اور مارکیٹیں بند کردی گئیں ، ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی اور مخصوص راستوں پر داخلہ ممنوع تھا۔ فورسز کی گاڑی دیکھ کر عام گاڑیاں 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے ہٹا لی جائیں۔

مزیدخبریں