دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔ پی ٹی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم کا لیول 1546.00 فٹ ہے اور 96 فیصد بھر چکا ہے، منگلا ڈیم کا 1205.25 فٹ لیول ہے اور 63 فیصد بھر چکا ہے، دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب(پی ڈی ایم اے )کے مطابق تربیلا، کالا باغ، تونسہ، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر بہا ئومعمول کے مطابق ہے۔ دریائے جہلم، ستلج اور کابل کے اہم مقامات پر بہا ئومعمول کے مطابق ہے، دریائے چناب کیاہم مقامات اور اس کے ملحقہ نالوں میں بہائومعمول کے مطابق ہے، دریائے راوی کے اہم مقامات پر بہائو معمول کے مطابق ہے اور اس کے ملحقہ نالہ بسنتر میں کچھ بہائو کے ساتھ نچلے درجے کی سیلابی سطح برقرار ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ کوہ سلیمان/ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اہم پہاڑی برساتی نالوں میں کوئی بہا ئونہیں ۔ پنجاب میں اہم دریائوں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے۔
تربیلا96 اورمنگلاڈیم 63فیصد بھرگیا ، دریاوں میں سیلاب کا خطرہ
Aug 09, 2025 | 15:23