پیپلزپارٹی کے سینیٹر میرولی محمد انتقال کرگئے ۔ نماز جنازہ آج شام سات بجے آبائی علاقے نوشکی میں ادا کی جائے گی۔
بلوچستان سے پیپلزپارٹی کے سینیٹرمیرولی محمد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ ولی محمد دوہزار نو میں آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ اس سے قبل بھی وہ دو بار سینیٹر رہ چکے تھے۔ ولی محمد کم ترقی یافتہ علاقوں کی کمیٹی کے چیئرمین کے علاوہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ اور قائمہ کمیٹی برائے قومی ہم آہنگی کے رکن بھی تھے۔ سینیٹرولی محمد گزشتہ چالیس سال سے پاکستانی سیاست میں اہم رول ادا کررہے تھے۔ میرولی محمد کی نماز جنازہ آج شام سات بجے انکے آبائی علاقے نوشکی میں بادینی ہاؤس میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بھی آبائی قبرستان میں ہوگی۔