اسلام آباد کے بینظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانیوالے مسافرکے سامان سے پانچ کلوہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتارکرلیا گیا
حکام کے مطابق اسلام آباد کے بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے ایک مسافرکے سامان سے پانچ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی اورملزم کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ صابرعلی نامی مسافر غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے بیرون ملک جارہا تھا کہ اے این ایف نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی جس سے پانچ کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے۔