کراچی میں ایک دن کی بندش کے بعد سی این جی سٹیشز دوبارہ کھلنے سے فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

کراچی میں سی این جی سٹیشنز کو جمعہ کی رات بارہ بجے سے گیس کی فراہمی بند کی گئی تھی جو ہفتے کو سارا دن بند رہنے کے بعد رات بارہ بجے کھول دی گئی ، گیس کی بندش ختم ہوتے ہی فلنگ سٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی بھی اب ایک نعمت کی طرح لگ رہی ہے جس کے ملنے سے اب خوشی محسوس ہوتی ہے سی این جی کی بند ش کے باعث دن بھر پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔