پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اینٹی کرپشن کا دن منایا جارہاہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے چار دسمبر دو ہزار کوکرپشن کے خلاف کام کرنے والی موثر بین الاقوامی قانونی دستاویز کی ضرورت محسوس کی اور اسکا مسودہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اکتیس اکتوبر دو ہزار تین کو ہرسال دسمبر کو نو تاریخ کو انٹی کرپشن کا عالمی دن منانے کی منظوری دی۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جایں گی۔