لاہورمیں انٹرنیشنل نعت کونسل اور خادمین امت کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ وعلیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا

الحمرا کلچرل کمپلکس میں محفل میلاد کی سرپرستی صاحبزادہ پیرسید حسنین محبوب گیلانی نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغازتلاوتِ قرآن کریم سے کیا گیا۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد ثناء خوانان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ ان خوش قسمتوں میں قاری رفیع الدین سیالوی ، الحاج قاری شاہد ندیم اورالحاج شہزاد حنیف مدنی شامل تھے، نعت خوانان نے دلکش آوازوں کے ساتھ محفل کا سماع باندھ دیا جس سے حاضرین جھوم اٹھے۔ محفل کے اختتام پرملکی سلامتی اورخوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے بھی شرکت کی۔