لک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ تو تھم گیا ہے تاہم موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔
گلگت بلتستان میں کہیں برف باری تو کہیں موسم ابر آلود ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور سرد ہے۔ غذر اور گرد نواح میں دو روز کی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم جزوی طور پر موسم ابر آلود ہے۔ دیامر کے نانگا پربت اور نیاٹ ویلی سمیت بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار اور قلات میں منفی چار ریکارڈ کیاگیا۔ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں موسم جزوی طورپر آبر آلود ہے۔