اوگرا کے نوٹی فیکیشن کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت ایک سو پچیس روپے ہوگئی

اوگرا ترجمان کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹیفکشن جاری کیا جس سے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتیں بھی یکساں ہوگئی ہیں ۔ ترجمان کے مطابق شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں گیارہ اعشاریہ آٹھ کلو سلنڈر کی نقل و حمل پر تیس روپے چارجز وصول کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی فروخت نہ کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔