اٹلی کے وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے وہ آئندہ برس بجٹ کی منظوری کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اطالوی وزیراعظم ماریو مونٹی کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے صدر جارجیو سے ملاقات کی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ برس پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم کےمتوقع استفے کےبعد صدرکوستر دن میں انتخابات کروانا ہوں گے۔واضح رہے کہ ماریومونٹی سےقبل اٹلی کےوزیراعظم سلویو برلسکونی کوجنسی سکینڈل سامنےآنےپرمستعفی ہونا پڑاتھا۔