جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کو علاج کے لیے ہسپتال داخل کرادیا گیا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
جنوبی افریقہ کے موجودہ صدر جیکب زوما کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چورانوے سالہ نیلسن مینڈیلا کی حالت قدرے بہترہے۔ جیکب زوما نے اپنے بیان میں سابق صدر نیلسن مینڈیلا کے لیے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔ نیلسن مینڈیلاانیس سو چورانوے سے انیس سو ننانوے کے دوران جنوبی افریقہ کے صدر رہے۔ اورانہیں اپنے ملک پر نسل پرستی کی بنیاد پر قابض سفید فام حکمرانوں کے خلاف پر امن مہم چلانے پرانیس سو ترانوے میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔