جرمنی میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرانےسےچاربچوں سمیت آٹھ افرادہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر فرینفکرٹ سے تیس کلومیٹر کےفاصلے پر دو چھوٹے طیارے فضامیں ٹکرا کرتباہ ہوگئے، فائر بریگیڈ حکام کےمطابق طیاروں کا ملبہ دور دور تک پھیل چکا ہے،حادثےمیں چاربچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئےجن کی شناخت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب طیاروں کی منزل کےبارےمیں بھی پتا چلانےکی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا کہ حادثےکی وجوہات جاننےکیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہےتاہم اس میں کچھ وقت لگےگا۔