چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ہالینڈ کو شکست دے کراپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔
میلبرن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے آخری دن سنسنی خیزمقابلے میں آسٹریلیا اور ہالینڈ نے ایک دوسرے کے گول پرکئی حملے کئے، تاہم ڈچ ٹیم نے اٹھارہ ویں منٹ میں گیند کو حریف ٹیم کے جال میں پھینک کر دفاعی چیمپئن کو دباؤ کا شکار کردیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے بھی شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل گول کرکے نیدرلینڈ کی ٹیم کی برتری ختم کردی۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کھیل کے اختتام تک سرتوڑ کوشش کے باوجود گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ اضافی وقت میں آسٹریلیا کی ٹیم کے کیرون گورز نے فیصلہ کن گول کرکے ٹرافی کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا ہاکی ٹیم مسلسل پانچ سال سے اس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کررہی ہے۔