کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے

سرجانی کے علاقے عبداللہ آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چالیس سالہ افشاں بی بی کو قتل کردیا، ادھرصبح سویرے سچل کے علاقے شرگوٹھ سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کوتشدد کے بعد گولیاں مارکرہلاک کیا گیا تاہم لاش کی شناخت نہیں ہوسکی، دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے آپریشن کرکے ڈکیتی اورلوٹ مارکی وارداتوں میں ملوث دوملزمان لیاقت علی عرف استاد اور یعقوب عرف بنگالی کوگرفتارکرکے انکے قبضے سے کلاشنکوف، دو ٹی ٹی پستول اوردرجنوں گولیاں برآمد کرلیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش پٹرول پمپس، جیولری شاپس اور وئیرہاؤسزمیں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری اور چھ مفرور ملزموں سمیت بتیس ملزمان کوگرفتارکرکے انکے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات برآمد کرلی ہیں۔