پینسٹھ سال سے مخصوص طبقہ مختلف صورتوں میں ملک پرحکومت کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان
مردان میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے امیرمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ مسلمان کڑی آزمائش سے گزررہے ہیں اور عالم کفر نے اسلامی تہذیب کو نشانہ بنارکھا ہے۔ عالم کفر اپنی تہذیب مسلط کرنا چاہتا ہے لیکن ہمیں اپنی دینی اقدار پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہمیں مدرسوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔ فرنگیوں کا مقابلہ کرسکتے تھے اور آج ان کے پیروکاروں کا بھی مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وفادار ہیں اور اسے امن کا قلعہ بنانا چاہتے ہیں۔ پینسٹھ برسوں سے مخصوص طبقہ مختلف صورتوں میں ملک پرحکومت کررہا ہے۔