مقبوضہ وادی میں نام نہاد ریاستی انتخابات کےتیسرے مرحلے میں سترہ نسشتوں پر پولنگ جاری ہے،،اس موقع پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،،جبکہ کئی حریت رہنماؤں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے،دوسری طرف حریت رہنماؤں کی اپیل پر پوری مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے جب کہ انتظامہ نے بھی عوام کے احتجاج کے پیش نظر کرفیو لگادیاہے،، اس سے قبل گذشتہ روزسے ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سری نگر دورے کےبعد پوری وادی میں حالات کشیدہ ہیں،، دارالحکومت میں کرفیو کے باعث ریاست میں ہونے والے انتخابات میں بہت کم لوگ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر آرہے ہیںمقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی کے نام نہاد انتخابات پانچ مراحل پر مکمل ہوں گے اور ان کے نتائج کا اعلان تئیس دسمبر کو کیا جائے گا