لاہورمیں تحریک انصاف کے کارکن کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی بعد میں کارکنوں نے مال روڈ بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی

Dec 09, 2014 | 18:37

Waqt News
سجد شہداء لاہور میں حق نواز کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،، دعا کے بعد پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے مال روڈ بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ کارکنوں نے ٹائر جلا کر مال روڈ بلاک کر دیا،، جس کے باعث چاروں اطرف ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ حکومت نے ان کے کارکنوں پر تشدد کیا اورگولیاں چلائیں جس کے باعث حق نواز جاں بحق ہوگیا حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، لیکن حکمرانوں کا جانا اب طے ہے ، انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،، احتجاج میں شریک خواتین کا کہناتھا کہ فیصل آباد واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہ
مزیدخبریں