سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق دوبارہ ڈی سیٹ ہونے والے ہیں:عبدالعلیم خان
لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں ووٹوں کی منتقلی کیس کی سماعت تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی درخواست پر آج الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہوئی، کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں ہوئی،، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ انتہائی شرمندگی کی بات ہوگی کہ جب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایک مرتبہ پھر ڈی سیٹ ہوں گے،،،
تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نادرا، سردار ایاز صادق اور صوبائی الیکشن کمشنر کو طلب کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ جواب چاہتے ہیں حلقے سے منتقل کئے گئے ہزاروں ووٹ کہاں گئے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ لمحہ فکریہ تو یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس محض آٹھ سو ووٹوں کی منتقلی کا ریکارڈ موجود ہے، وہ حصول انصاف کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، کیمرہ مین فہیم راجہ کے ساتھ کرن معروف وقت نیوز اسلام آباد