سری لنکا میں متوقع سیریز کیلئے پاکستان اور بھارت کی تیاریاں جاری ہیں
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں سری لنکن کرکٹ بورڈ سے مستقل رابطے میں ہے، بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت ملتے ہی سری لنکن بورڈ کو بھی فوری طور پر گرین سگنل دے دیا جائے گا۔ پی سی بی کی جانب سے سری لنکن بورڈ کو سیریز سے متعلق بھیجنے جانے والے شیڈول کے مطابق دونوں ممالک تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیموں کے قیام، پچز کی تیاری اور دیگر معاملات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے بھی سری لنکن کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطہ رکھے ہوئے ہے۔چئیرمین پی سی بی پہلے کہہ چکے ہیں کہ کم وقت کے باوجود سری لنکن کرکٹ بورڈ کے تعاون سے تمام انتظامات کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ سلیکٹرز نے بھارت سے سیریز ہونے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کو حتمی شکل دے کر نام چئیرمین پی سی بی کے کے حوالے کردیے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ بدستور اپنے اس موقف پرقائم ہے کہ پاک بھارت سیریز کا انحصار بھارتی حکومت کی اجازت پر ہے۔