شہر قائد میں بوندا باندی سردی کی نوید لے آئی
شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی رم جھم ٹھنڈ کی نوید لے آئی ، نارتھ ناظم آباد، ڈیفنس، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور کلفٹن سمیت کئی علاقوں میں کہیں بوندا باندی تو کہیں ہلکی بارش ہوئی، جس نے شہریوں کے چہروں پو خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے،درجہ حرارت سترہ ڈگری سے کم ہوا جبکہ نمی کا تناسب بھی اڑسٹھ فیصد ہو گیا ،، اسکول جانے والے بچوں نے سویڑ اور موٹرسائکل سواروں نے جیکیٹیں پہن لیں، شہرمیں جوس اور آئسکریم فروخت کرنے والوں نے چکن کارن سوپ اور یخنی فروخت کرنی شروع کردیملنڈا بازار میں بھی عوام کا رش شروع ہوگیا اور شہر میں جابجا ٹھیلوں پر جیکیٹیں اور مفلر کی فروخت شروع ہو گئی ، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن بھی ہوئی اور کئی موٹر سائیکل سوار پھسلنے سے زخمی ہوئے۔ قاسم رضا وقت نیوز کراچی