پاکستان میں سونے کی قیمت سو روپے کمی کے بعد تینتالیس ہزار نو سو پچاس روپے ہوگئی
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سات ڈالر بڑھ کر ایک ہزار اناسی ڈالر ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونا سو روپے کمی کے بعد تینتالیس ہزار نو سو پچاس روپے ہوگئی ۔ چوبیس قیراط دس گرام سونے کی قیمت بھی چھیاسی روپے کمی کے بعد سینتیس ہزار چھے سو اکہتر روپے ہوگئی۔ ملک بھر میں بائیس قیراط دس گرام سونے کی قیمت بھی اسی تناسب سے کم ہوکرچونتیس ہزار پانچ سو بتیس روپے پر آگئی ۔ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کی بدولت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں سونے کے دام کم ہوئے ہیں۔