چینی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات,خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری انتہائی اہم منصوبہ ہے جس سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ جس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری خطے کیلئے اہم ہے اور پاک فوج اقتصادی راہداری کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ چینی وزیر خارجہ نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔