کراچی فیکڑی میں آتشزدگی، 10 فائر بریگیڈ گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف
نیوکراچی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔نیو کراچی میں واقع فیکڑی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ڈپٹی چیف انجینر کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا ، تیسرے فلور تک رسائی ممکن بنانے کے لئی دیواریں توڑی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پر قابو پالیں گے،فیکٹری میں آگ بجھانے کے مناسب انتظامات نہیں تھے جس کے باعث آگ پھیل گئی۔