شیخ رشید کی گفتگوسے سیاست میں نیا طوفان آ گیا
وزیرریلوے شیخ رشید کے مطابق وزیراعظم نے ان سے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات میں آ جائیں، کپتان نے فواد چودھری سے کہا ہے کہ واپس آ جائیں۔ وزیراطلاعات نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا وزیراعظم فیصلہ کریں گے، جسے وہ بہتر سمجھیں گے، وزیربنائیں گے تاہم ابھی وزیراطلاعات وہی ہیں۔شیخ رشید کی گفتگوسے سیاست میں نیا طوفان آ گیا، لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ صاحب کہنے لگے۔ وزیراعظم سے 4 میٹنگز ہوئیں، یہ کوئی انصاف ہے۔ وزیراعظم نے مجھ سے کہا،انفارمیشن منسٹری میں آ جاؤ۔
وزیر ریلوے نے وزارت میں تبدیلی پر صحافی کے سوال پر ایسا دلچسپ جواب دیا کہ گویا دل کی بات زبان پر آگئی۔ شیخ صاحب کے گال لال ہو گئے اور کپتان کی محبت ٹھاٹھیں مارنے لگی۔ میدان سیاست میں اس تلاطم کے بعد جب شیخ رشید سے دوبارہ رابطہ ہوا تو بات پکنک اور آلو یو سے ہوتی ہوئی "میرا بھائی" کی طرف مڑ گئی۔