کراچی، پنجاب اور کے پی میں سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج موسم ابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سناتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں آج رات اور کل بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں آسمان پر گہرے کالے بادل چھانے کے بعد سردی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، مردان، سرگودھا، گوجرانولا ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔