سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی
کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر 65ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1248 ڈالر تک پہنچی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی دیکھا گیا۔ حالیہ اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں، آج مارکیٹ میں 500 روپے اضافے کے بعد 65ہزار 400 روپے میں فی تولہ سونا فروخت ہوا جبکہ 10 گرام کی قیمت 429 روپے بڑھ کر 56 ہزار 70 روپے تک پہنچ گئی۔